ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالےدنیائےکرکٹ کےنامورامپائر علیم ڈارکانیاریکارڈ ۔ سب سے زیادہ ون ڈے میچز انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والےامپائر بن گئے۔۔
علیم ڈار نےپاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میں امپائرنگ کر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 209 میچز سپر وائز کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
علیم ڈارنےکرئیرکا 210 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ سپر وائز کیا۔ علیم ڈار سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کے پاس تھا۔
اس حوالے سے علیم ڈارکاکہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی لسٹ میں ٹاپ پر آنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
اس موقع پر امپائر علیم ڈار نے اپنے خاندان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔