Home / عمران خان نےمجھےبلاک کردیا،رمیزراجہ کاحیران کن انکشاف

عمران خان نےمجھےبلاک کردیا،رمیزراجہ کاحیران کن انکشاف

PCB chairman Ramiz Raja

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نےدلچسپ انکشاف کرتےہوئےکہاہےکہ عمران خان کی حکومت جاتےہی ان کاعمران خان سےرابطہ بھی ختم ہوگیااورعمران خان نےانہیں بلاک کردیاہے۔

لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےرمیزراجہ کاکہناتھاکہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد ان سے رابطہ منقطع کرلیاتھا۔رمیز راجہ نے اپنے سابق کپتان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نے مجھےبلاک کردیاہےاورکافی عرصہ ہواان سےمیری کوئی بات نہیں ہوئی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم قیاس آرائیوں کے ارد گرد نہیں رہ سکتے۔ میرا ماننا ہے کہ سیاسی اختلافات کے علاوہ تسلسل کی ضرورت ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلیٰ ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے۔ میرے خیال میں یہاں انا کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آخر میں، ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئین میں ہر بار چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے بارے میں کچھ ہے تو اسے آگے بڑھائیں، ورنہ انفرادی خواہشات کی تکمیل کھیل کے حق میں کام نہیں کرے گی۔ پی سی بی چئیرمین کامزیدکہناتھاکہ ہرباروزیراعظم کی تبدیلی کےساتھ پی سی بی چئیرمین کی تبدیلی کی روایت درست نہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …