مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کی الیکشن کمیشن سےنااہلی کےبعدکیاتحریک انصاف پنجاب اورخیبرپختونخواکی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے؟
اس سوال کاجواب دیتےہوئےسینئرصحافی حامدمیرنےجیونیوزکےپروگرام نیاپاکستان میں بات کرتےہوئےکہاکہ اگرپنجاب اورکےپی کی اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں تووفاقی حکومت کیلئےمشکل صورتحال پیداہوسکتی ہے۔
حامدمیرکاکہناتھاکہ پچھلےکچھ روزمیں تحریک انصاف اورحکومت کےدرمیان کچھ ان آفیشل رابطےہوئےلیکن عمران خان کی نااہلی کےبعدوہ رابطےبھی ختم ہوگئے۔
پنجاب میں گورنرراج لگایاجاتاہےتواس کاسیاسی فائدہ عمران خان اورتحریک انصاف کوملےگااوران کےلانگ مارچ کوقوت ملےگی۔ انہوں نےکہاکہ الیکشن کمیشن کانااہلی کافیصلہ کافی کمزورہے۔ البتہ کچھ اورکیس ایسےہیں کہ جن کےنتائج عمران خان کیلئےسنجیدہ ہوسکتےہیں۔