ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےحکومت سےبیک ڈورمذاکرات ناکام ۔ عمران خان کااگلےہفتےلانگ مارچ کی تاریخ دینےکااعلان۔
بنی گالامیں اعظم سواتی کےہمراہ نیوزکانفرنس کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ ان کے بیک ڈور مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا،یہ حکومت الیکشن نہیں کرائےگی وہ جمعرات یاجمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تو ہمیشہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتی رہتی ہیں۔ وہ انتخابات چاہتے ہیں اس لیے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن انتخابات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، وہ جمعرات یا جمعےکو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔
عمران خان نےکہاان کا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور کوئی تشدد نہیں ہوگا،بلکہ لوگ انجوائے کریں گے۔اس بار وہ بھرپور تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔، عوام کا سمندر جب اسلام آباد پہنچے گا تو انہیں خود ہی معلوم ہوجائے گا۔