Home / پنجرہ ۔۔ بچوں اوروالدین کےحساس رشتےپرمبنی ڈرامہ سیریل

پنجرہ ۔۔ بچوں اوروالدین کےحساس رشتےپرمبنی ڈرامہ سیریل

ARY drama Pinjra

ویب ڈیسک ۔۔ ہمارےمعاشرےمیں بچوں کوتمیزکےدائرےمیں رکھنےاورڈسپلن سکھانےکاعام طورپرایک ہی طریقہ اپنایاجاتاہےاوروہ ہےمار۔ حالانکہ یہ ضروری نہیں کہ مارکھانےکےبعدبھی بچہ وہ سمجھ جائےجووالدین اسےسمجھاناچاہتےہیں۔ ممکن ہےآپ کی مارکھاکھاکےبچہ اس قدرڈھیٹ ہوجائےکہ اس پرماراثرکرناہی چھوڑدےاوروہ اپنی خواہشتات کی تکمیل کےخفیہ طریقےڈھونڈنکالے۔

اےآروائی ڈیجیٹل پردکھائی جانےوالی ڈرامہ سیریل پنجرہ انہی مسائل کااحاطہ کرتی ہے۔

اس ڈرامےمیں مرکزی کرداراداکرنےوالی حدیقہ کیانی بظاہرایک سخت ماں کےروپ میں دکھائی گئی ہےجواپنےبچوں پرہروقت کڑی نظررکھتی ہےاوراس کوشش میں لگی رہتی ہےکہ کہیں اس کےبچےایساکچھ نہ کردیں کہ اس کاشوہریعنی بچوں کاباپ ناراض ہوجائے۔ اپنےشوہرکوراضی کرنےکےچکرمیں وہ اپنےبچوں کووہ کچھ بھی نہیں کرنےدیتی جووہ دل سےکرناچاہتےہیں۔

اس کاایک بیٹاموسیقی میں دلچسپی رکھتاہےاورفنکاربنناچاہتاہےلیکن باپ کویہ سب پسندنہیں اوراسی وجہ سےماں یعنی حدیقہ کیانی اسےگھرمیں رکھنےگٹارکےقریب بھی نہیں جانےدیتی۔

دوسری طرف ڈرامےکاایک اورکرداروجیہہ (سنیتا مارشل) ہے، جوسنگل مدراورفلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اپنے بدسلوکی کرنے والے شوہر سے طلاق لینےکےبعدوہ اپنےدو نوعمر بچوں کوپال رہی ہے۔ خدیجہ کے بچوں کے مقابلے میں وحیجہ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو بہت زیادہ آزادی دی ہے۔ بچوں کے پاس فون ہیں، انہیں سماجی زندگی گزارنے کی اجازت ہے اور ان کی ماں ان پر ہیلی کاپٹر کی طرح منڈلا نہیں رہی ہے۔آزادی ملنےکےباوجودیہ بچےاپنی آزادی کاناجائزاستعمال نہیں کرتے۔

پنجرا ان تمام ماؤں کے لیے ایک سبق ہے جو اپنے شوہروں سےڈراوردب کرزندگی گزارتی ہیں اور اپنے بچوں سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتی ہیں۔ یہ خوف انہیں اس محبت کےاظہارسےبھی روکتاہےجوہرماں کےدل میں اپنےبچوں کیلئےہوتی ہے۔ یہ ایک ویک اپ کال ہے کہ اپنی نوعمر بیٹیوں کاسائے کی طرح پیچھاکرنےسےضروری نہیں مسائل پیدانہ ہوں بلکہ ممکن ہےکہ بچیاں جوابی کارروائی کرنے اور راز رکھنے کے محفوظ طریقے تلاش کرلیں۔۔

یہ ڈرامہ ان والدین کیلئےایک سبق ہے کہ سختی ضروری نہیں کہ بچوں کوفرمانبرداربنادےاور یہ کہ بچوں کاخواب دیکھنا نافرمانی کےزمرےمیں بالکل نہیں آتا۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …