مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی سلیم صافی نےبلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست پرتبصرہ کرتےہوئےکہاہےکہ تحریک انصاف کواپنی شکست دکھائی دےرہی تھی اوراسی لئےوہ الیکشن کرانےسےبچناچاہتی تھی۔ تحریک انصاف شکست کےخوف سےبلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پرکراناچاہتی تھی لیکن عدالت نےان کی استدعامستردکردی۔
دنیانیوزپرکامران خان کےپروگرام میں خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن کاتجزیہ کرتےہوئےسلیم صافی کاکہناتھاکہ ان انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست تودکھائی دےرہی تھی لیکن جےیوآئی نےان الیکشنز میں جوسرپرائزدیاہےاس کی کسی کوتوقع نہیں تھی۔
حیرت ہےکہ اپنےگڑھ چارسدہ ضلع میں عوامی نیشنل پارٹی ایک بھی تحصیل مئیرسیٹ نہیں جیت سکی۔ وہاں کےدومئیرکی سیٹیں جےیوآئی نےجیت لی ہیں۔ جےیوآئی کی جیت کی وجوہات شایدیہ ہےکہ شروع دن سےتحریک انصاف کی تسلسل سےمخالفت صرف جےیوآئی کرتی آرہی ہے۔
مہنگائی اوربےروزگاری تحریک انصاف کی شکست کابہت بڑی وجہ بنی۔ عملاً خیبرپختونخواکےدس وزرائےاعلیٰ ہیں ۔ تواس طرح حکومت میں بھی انتشارہے۔وزیراعلیٰ محمودخان کی دلچسپی صرف سوات تک محدودہے۔ ایک عرصےسےپارٹی کاصوبائی صدرنہیں ہےکیونکہ کےپی میں پارٹی میں انتشاراورخلفشارہے۔
اس شکست کےذمہ دارخودعمران خان ہیں ۔ کےپی میں بھی پنجاب والافارمولااپنایاگیااوریہاں بھی پنجاب کی طرح کمزورترین شخص لگایاگیا۔ کےپی کےافئیرزوزیراعظم ہاوس سےچلائےجاتےہیں۔
اس شکست پرتحریک انصاف والےایکدوسرےکوالزام دےرہےہیں۔ موروثی سیاست کےخاتمےکی بات کرنےوالی پارٹی کےرہنماان انتخابات میں اپنےبھائیوں کولےآئے۔ اس پربھی لوگوں میں سخت غصہ تھا۔ پشاورکیلئےجومئیرکاامیدوارلایاگیااسےباہرسےلایاگیاتھا۔