Home / بلدیاتی الیکشن میں شکست: تحریک انصاف کےاندرکی کہانیاں باہرآنےلگیں

بلدیاتی الیکشن میں شکست: تحریک انصاف کےاندرکی کہانیاں باہرآنےلگیں

PTI MNA Noor Alam Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن کےپہلےمرحلےمیں ذلت آمیزشکست کےبعدحکمران جماعت تحریک انصاف کےاندرکی کہانیاں باہرآناشروع ہوگئی ہیں۔

جیوٹی وی کےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےایم این اےنورعالم خان نےکہاکہ کون کہتاہےتحریک انصاف کےاندرکرپشن نہیں؟ کونسی جگہ ہےجہاں پیسےنہیں لئےجاتے۔ میں موجودہ رکن قومی اسمبلی ہوں اورمیری زمینوں پرجعلی کاغذات کی بنیادپرقبضےہورہےہیں اورمیرےپاس اس کرپشن کےثبوت بھی موجودہیں۔

نورعالم کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کواپنالیڈرمانتےہیں لیکن وہ ایک عوامی نمائندےہیں اورعوامی بھلائی میں وہ غلط کوغلط ضرورکہیں گے۔ عمران خان سےکہوں گاکہ وہ دیکھیں کہ ان کےوزراپہلےکیاتھےاوراب کیاہیں؟ پہلےجس وزیرکی ایک شوگرمل تھی اب اس کی دو دو شوگرملیں ہیں۔ یہ سب انہوں نےکیسےحاصل کیا۔ اگرکسی عوامی نمائندےکےاثاثوں میں اضافہ ہواہےتودیکھناہوگاکہ وہ کیسےہوا؟

نورعالم کامزیدکہناتھاکہ اس ملک میں کوئی سچ بول نہیں سکتاکیونکہ سچ بولنےوالوں کےپیچھےکوئی نہ کوئی چیزلگ جاتی ہے۔

اےآروائی کےپروگرام میں میزبان کاشف عباسی سےبات کرتےہوئےنورعالم نےکہاکہ خیبرپختونخوامیں لوگ کہتےہیں کہ اس حکومت سےبہترتووہ چورہی تھے۔ انہوں نےکہاکےپی بلدیاتی الیکشن میں اندرونی لڑائی کوشکست کی وجہ بتاناایک بہانہ ہے۔ پی ٹی آئی توپورےملک سےہاررہی ہے۔

نورعالم کےمطابق نااہلی ، مہنگائی اورناقص پالیسی اس شکست کی وجوہات بنی ہیں،بلدیاتی الیکشن میں یہ حال ہےتوسوچیں عالم انتخابات میں کیاہوگا؟

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …