ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےعلاقےمناواں میں آن لائن کیب سروس کےڈرائیورکواغواکےبعدقتل کردیاگیا۔ پولیس کومقتول کی لاش مل گئی ۔
پولیس کےمطابق انہیں 42سالہ اشفاق احمدکی لاش ایک نالےکےقریب سےملی۔ مقامی لوگوں نےلاش دیکھ کرپولیس کااطلاع دی۔ پولیس کاکہناہےکہ مقتول کےجسم پرگولی لگنےکانشان موجودہے۔
پولیس حکام کےمطابق اشفاق کولاہورکےعلاقےستوکتلہ سےچندروزقبل نامعلوم افرادنےاغواکرلیاتھا۔ پولیس نےاغواکامقدمہ درج کرلیاتھااوراس کیس پرکام جاری تھا۔
آن لائن کیب سروس کےڈرائیورکالاہورمیں قتل کایہ تیسراواقعہ ہے۔ اس سال جنوری میں 26سالہ محمدعلی کوبھی ان کی کیب میں سفرکرنےوالےنےگولی مارکرقتل کردیاتھا۔ یہ واردات لاہورکےعلاقہ ساندہ میں ہوئی تھی ۔ پولیس نےاس کیس کےملزم کوگرفتاربھی کرلیاتھا۔
اس کےعلاوہ لاہورکےعلاقہ چوہنگ میں اس سال نومبرمیں ایک آن لائن کیب ڈرائیورکوقتل کردیاگیاتھا۔ محمداحمدکوچارگولیاں ماری گئی تھیں اوران کاموبائل فون اوررقم بھی چھین لی گئی تھی۔