مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنےاسی بیانئیےپرکھڑےہیں جہاں وہ گوجرانوالہ جلسےکےوقت کھڑےتھے۔
یہ بات لندن میں مقیم پاکستانی نژادصحافی نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےکہی۔ صحافی کاکہناتھاکہ ان کےپاس سوفیصددرست اطلاع ہےاوریہ کوئی سنی سنائی بات نہیں کہ نوازشریف کسی سےکوئی ڈیل کررہےہیں نہ ہی ان کی ڈیل کیلئےکسی سےبات ہورہی ہے۔
صحافی کےمطابق کہاجارہاہےکہ شہبازشریف کوئی خاص بات کرنےلندن آناچاہتےہیں حالانکہ اگرکوئی بات ہی کرنی ہےتوسلیمان شہبازاورخاندان کےدیگرلوگ لندن میں موجودہیں وہ بھی یہ خاص پیغام نوازشریف کوپہنچاسکتےہیں ۔ شہبازشریف صرف علاج کیلئےلندن آناچاہتےتھے۔
صحافی نےخبردیتےہوئےبتایاکہ نوازشریف کامطالبہ صرف اورصرف صاف و شفاف الیکشن کاہےاورکچھ نہیں ۔ ایک اوربڑی خبردیتےہوئےصحافی کاکہناتھاکہ نوازشریف کوپنجاب اوروفاق میں حکومت بدلنےکی پیشکش کی گئی جسےنوازشریف نےمستردکردیااورکہاکہ انہیں صرف اورصرف صاف شفاف الیکشن کی گارنٹی دی جائے،انہیں اورکچھ نہیں چاہیے۔