Home / شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

Shahbaz Sharif PML-N

ویب ڈیسک ۔۔ وزارت داخلہ نےشہبازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی سفارش کردی ۔

پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیرداخلہ شیخ رشیداورمشیراحتساب شہزاداکبرکاکہناتھاکہ شہبازشریف پرمختلف کیسزچل رہےہیں ، انہیں باہرجانےدیاگیاتوتحقیقات متاثرہونےکاخدشہ ہے۔

شہزاداکبرنےکہاکہ شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست نیب کی طرف سےآئی تھی جس پروزارت داخلہ نےاجلاس بلاکرغورکیانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی۔

اس موقع پرشیخ رشیدکاکہناتھاکہ شریف خاندان کےپانچ افرادمفرورہیں۔ نام ای سی ایل سےنکوانےکیلئےشہبازشریف چاہیں توپندرہ روزمیں درخواست دےسکتےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحتمی فیصلہ کابینہ کرےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …