۔ سزاکےخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلئےمنظور
۔ اٹک جیل سےاڈیالہ منتقلی کیلئےدرخواست سماعت کیلئےمنظور
۔ عمران خان کےگردالیکشن کمیشن کاگھیرامزیدتنگ
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےوکلانےتوشہ خانہ کیس میں سنائی گئی سزاکےخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی ہے۔ عدالت نےپی ٹی آئی کی درخوست پررجسٹرارآفس کی جانب سےلگائےگئےاعتراضات دورہونےکےبعداسےنمبرلگادیاگیاہے۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ عدالت سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور مرکزی اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کردی جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف نےدرخواست میں موقف اختیارکیاہےکہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،اسےکالعدم قرار دیا جائے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کورہاکیاجائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائر کیں جنہیں نمبر273الاٹ کیاگیاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کل اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل پر رجسٹرار آفس نےیہ اعتراض کیاتھاکہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں۔
عمران خان کی سزاکےخلاف اپیل پرکل چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمودجہانگیری سماعت کرینگے۔
اٹک جیل سےاڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پراعتراضات ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاایک چیز ذہن میں رکھیں، جیلوں کے رولزمیں جوسہولت ہے وہی آرڈر کریں گے، جو وکلا ملنا چاہتے ہیں بتادیں، اسی حساب سےحکم جاری کیاجائےگا۔
عمران خان پانچ سال کیلئےنااہل
دوسری جانب الیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ کیس میں مجرم قرارپانےکےبعدعمران خان کواین اے45کرم سےڈی سیٹ کردیاہے۔ اس کےعلاوہ انہیں پانچ سال کیلئےکوئی بھی عوامی عہدہ رکھنےکیلئےبھی نااہل قراردےدیاگیاہے۔