Home / جیل میں پہلادن،کیاکھایا۔کیسےوقت گزارا؟

جیل میں پہلادن،کیاکھایا۔کیسےوقت گزارا؟

imran khan arrested

ویب ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پانے والے چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں قید ہیں۔ جیل میں ان کی پہلی رات کیسےگزری؟ اس سوال کاجواب سب جانناچاہتےہیں۔

واضح رہےکہ عمران خان کواٹک جیل کے ہائی سیکورٹی بیرک میں رکھاگیا ہے۔ جیل منتقلی کے بعدپہلی صبح کوسابق وزیراعظم نےناشتےمیں ڈبل روٹی کے سلائس،مکھن، فرائی اور ابلا ہوا انڈہ لیااورساتھ میں انہیں ایک کپ چائےبھی دیاگیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات جیل پہنچنےپرچیئرمین پی ٹی آئی نے نمازعشاادا کی اورکچھ وقت سونے کےبعد رات کے آخری پہر نمازتہجد کےلیے بھی اٹھے اورپھرنمازفجراداکی۔

دوپہرکے12بجتےہی انھیں جیل میں تیارکھانے میں دال روٹی دی گئی،تاہم زرائع کے مطابق عمران خان نے محض فروٹ کھانے پراکتفا کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ساتھ کچھ کتابیں بھی لائے ہیں اور انہوں نےزیادہ تر وقت ان کا مطالعہ کرتے ہوئے گزارا۔

اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اسی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف بھی کچھ عرصہ کےلیے وہاں قید رہے تھے۔

عمران خان کوبی کلاس دینےکی منظوری

ادھرمحکمہ داخلہ پنجاب نےعمران خان کوجیل میں بی کلاس دینےکی منظوری دےدی ہے۔ دوسری جانب شاہ محمودقریشی نےچیئرمین پی ٹی آئی کواٹک جیل سےاڈیالہ جیل منتقل کرنےکیلئےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …