لاہور: (ویب ڈیسک) یہ کوئی ایپ نہیں بلکہ فحاشی و عریانی پھیلانےکاذریعہ ہے ۔ عدالت نےشہری کی درخواست منظورکرتےہوئےویڈیوشئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پرملک بھرمیں پابندی عائدکردی۔
سندھ ہائیکورٹ نےٹک ٹاک سےمتعلق شہری کی درخواست پرسماعت کرتےہوئےاپنافیصلہ سنادیا اورملک بھرمیں اس ایپ کوبندکرنےکاحکم سنادیا۔
سندھ ہائیکورٹ نےاٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتےہوئے8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواددکھایاجارہا ہے۔ پی ٹی اےنےشکایات کےباوجوداس کاازالہ نہیں کیا۔
یادرہےکہ اس سےپہلےپشاورہائیکورٹ بھی ٹک ٹاک پرپابندی لگاچکی ہےلیکن بعدازاں وارننگ دےکرپابندی کواٹھالیاگیاتھا۔
واضح رہےکہ ٹک ٹاک پرنوجوان لڑکےاورلڑکیاں اپنی مختصرویڈیوزشئیرکرتےہیں جوزیادہ ترمختلف گانوں پراداکاری پرمشتمل ہوتی ہیں ۔ پاکستان کی جنت مرزاکےٹک ٹاک پرایک کروڑسےبھی زیادہ فالوورزہیں ۔