لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نےحج اورعمرہ کرنےوالوں کیلئےمستقبل بنیادوں پرالگ الگ نظام متعارف کرانےکافیصلہ کیاہے۔
سعودی نائب وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط کہتےہیں حج اورعمرہ کیلئےجداگانہ نظام جلدلایاجارہاہے۔ اس سلسلےمیں سکیورٹی اورانتظامی امورکوالگ الگ کردیاجائےگاتاکہ حج وعمرہ کیلئےآنےوالوں کیلئےکوئی مسئلہ نہ ہو۔
انہوں نےکہاکہ حج درخواستوں کی جانچ پڑتال اورپیکج کےانتخاب کاعمل الیکٹرانک سسٹم کےذریعےہواہےاوراس میں کسی قسم کی انسانی مداخلت نہیں ہوئی ۔
وزیرحج کےمطابق حاجیوں کےخمیوں میں سماجی فاصلوں کاخیال رکھاجائےگا۔