Home / غلطیوں کوکھلےدل سےتسلیم کریں،سلمان

غلطیوں کوکھلےدل سےتسلیم کریں،سلمان

Bollywood star Salman Khan

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ میں دبنگ خان کےنام سےمشہورسلمان خان کہتےہیں انسان اپنی زندگی میں جوغلطیاں کرےانہیں تسلیم بھی کرناچاہیے۔

سلمان خان کی حال ہی میں ایک ویڈیووائرل ہوئی ہےجس میں وہ سینئراداکارکبیربیدی کےساتھ ان کی فلمی زندگی کی آپ بیتی پربات کرتےدکھائی دیتےہیں۔ کبیربیدی کی اس آنےوالی کتاب کانام ہے: کہاںیاں جومجھےضرورسنانی چاہئیں ۔

اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےکبیربیدی کاکہناتھا کہ انہوں نےاس کتاب میں اپنی فلمی زندگی کی کامیابیوں کےساتھ ساتھ ان غلطیوں کوبھی کھلےدل سےتسلیم کیاہےجوانہیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔

سلمان خان کااس موقع پرکہناتھاکہ انسان زندگی میں بہت سی غلطیاں کرتاہےلیکن ان غلطیوں کودوسروں کےسامنےتسلیم کرنااورانہیں درست کرنےکی کوشش کرنابہت حوصلےکی بات ہے۔

سلمان خان کےمطابق جب آپ خوداپنےبارےمیں کوئی کتاب لکھیں توایمانداری سےاپنےاندرجھانکیں اوراس بحث میں نہ پڑیں کہ مجھےیہ لکھناہےاوراس بات کوچھپاناہے۔ ایسانہیں ہوناچاہیے،کتاب لکھیں توایمانداری سےاپنےزندگی کےتمام پہلوبیان کیجئےاوراپنےقارئین سےکچھ مت چھپائیے۔

کبیربیدی نےکہاانہوں نےاپنی اس کتاب میں کامیابیاں ، ناکامیاں ، کیرئیرسمیت بہت کچھ بیان کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …