Home / آصف زرداری کا”مشن لاہور”ادھورارہ گیا

آصف زرداری کا”مشن لاہور”ادھورارہ گیا

Asif Zardari Mission Lahore

لاہور:(ویب ڈیسک) آصف زرداری”مشن لاہور”پورانہ ہوسکا۔ سابق صدراسلام آبادچلےگئے۔

ذرائع کےمطابق آصف زرداری نےلاہورمیں اپنے10روزہ قیام کےدوران پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نوکیلئےملاقاتیں کیں ۔ بلاول ہاءوس لاہورمیں قیام کےدوران آصف زرداری کی سب سےاہم ملاقات چودھری پرویزالہیٰ سےہوئی۔

میڈیامیں آنےوالی خبروں کےمطابق آصف زرداری نےپیپلزپارٹی چھوڑدینےوالےرہنماءوں سےملاقاتیں کیں ۔ کچھ سےٹیلی فونک رابطےکئےلیکن انہیں پنجاب میں خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی اورپنجاب سےکوئی سرکردہ رہنماپیپلزپارٹی میں شامل نہ ہوا۔ یوں آصف زرداری جومشن لیکرلاہورآئےوہ ادھوراچھوڑکراسلام آبادچلےگئے۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مستقبل میں پنجاب میں آصفہ بھٹوکومتحرک کیاجائےگا۔ آصف زرداری انتخابی سیاست جبکہ بلاول بھٹوپارٹی امورسنبھالیں گے۔

پیپلزپارٹی رہنماءوں کی جانب سےیہ دعویٰ بھی کیاگیاہےکہ مستقبل میں پیپلزپارٹی پنجاب کی سب سےبڑی پارٹی ہوگی ۔

یہ بھی چیک کریں

canadian visa office opens in Islamabad

کینیڈاسےپاکستانیوں کیلئےاچھی خبر

ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈامیں رہنےوالےپاکستانیوں اورکینیڈاجانےکےخواہشمندپاکستانیوں کیلئےاچھی خبرہے۔ جی ہاں ، کینیڈا نے پاکستان کیلئے …