لاہور:(ویب ڈیسک) کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کوبھارتی فلم انڈسٹری پرراج کرتےہوئےپورےانتیس برس گزرگئے۔
شاہ رخ خان کی پہلی فلم دیوانہ 1992میں ریلیزہوئی اوریہ فلم سینماگھروں کی زینت بنتےہی فلم بینوں کےدلوں پرچھاگئی ۔
فلم انڈسٹری میں تین دہائیاں گزارنےپرشاہ رخ خان نےاپنےمداحوں کوتہہ دل سےشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ پورےتیس سال ہوگئےآپ لوگوں کی بےلوث محبتیں سمیٹتےہوئے۔
شاہ رخ کےدیوانوں نےبھی ٹویٹرکاسہارالیتےہوئےانہیں بالی وڈکےکامیاب اورطویل سفرپرمبارک بادی اوراس موقع پرشاہ رخ کےنام سےہیش ٹیگ ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈبنارہا۔
خبروں کےمطابق شاہ رخ خان آنےوالی فلم پٹھان میں جان ابراہام اوردیپیکاپاڈوکون کےساتھ ایک بارپھراپنےمداحوں کومحظوظ کرتےدکھائی دیں گے۔
شاہ رخ خان آخری بار2018میں فلم زیرومیں دکھائی دئیےتھے۔