ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں ایک بارپھرواضح اوردوٹوک اندازمیں یہ بتادیاگیاہےکہ عمران خان کی حکومت کےخلاف کسی بیرونی سازش کےثبوت نہیں ملے۔
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کےاعلامیےکےمطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید، سینئر سول اور ملٹری افسران سمیت وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور دیگرموجودتھے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کےمطابق اجلاس کےشرکاکومبینہ طورپردھمکی آمیزخط لکھنےوالےامریکامیں سابق پاکستانی سفیراسدمجیدخان نےبریفنگ دی اورخط لکھنےکےحوالےسےشرکاکےسوالات کےجوابات بھی دئیے۔
اعلامئےکےمطابق این ایس سی نےسفارتی کیبل کے مواد کی جانچ کرنے کے بعد این ایس سی کی گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی اوراین ایس سی کو پریمیئر سیکیورٹی ایجنسیوں نے دوبارہ مطلع کیا کہ انہیں کسی بیرونی سازش کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔
حامدمیرکاردعمل
سینئرصحافی اورپروگرام کیپٹل ٹاک کےاینکرحامدمیرنےاین ایس سی کےاعلامئےپراپنےردعمل کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اعلامئےمیں خط کےحوالےسےمزیدتفصیلات دینےکی ضرورت تھی ،انہوں نےاعلامئےکےحوالےسےکہاکہ اس طرح کےمختصراعلامیےمیں بظاہرکوئی نئی بات نہیں اوریہ عمران خان کےبیانئےکوتقویت دےگا۔
شاہزیب خانزادہ کاردعمل
جیونیوزکےمقبول پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ کےمیزبان شاہزیب خانزادہ کےمطابق این ایس سی کےاعلامیےسےثابت ہوگیاکہ بیرونی سازش کاعمران خان کابیانیہ درست نہیں لیکن عمران خان پھربھی اسےنہیں مانیں گے۔ حتیٰ کہ اگرسپریم کورٹ کاکمیشن بنادیاجائےاوروہ بھی این ایس سی کےاعلامیےکی تصدیق کرےتوعمران خان اسےبھی نہیں مانیں گے۔ عمران خان صرف اسی فیصلےکومانیں گےجوان کےحق میں آئے۔
وزیرمملکت برائےخارجہ حناربانی کھرکیاکہتی ہیں؟
وزیرمملکت برائےخارجہ حناربانی کھرکےمطابق خط لکھنےوالےپاکستانی سفیراسدمجیدخان نےخط کےآخرمیں لکھاتھاکہ فوری طورپرامریکی سفیرکوبلاکرپوچھاجائےکہ آپکےسفارتکارنےپاکستان کےبارےمیں جوزبان استعمال کی ہےکیایہ ان کاذاتی خیال ہےیاامریکاکی سٹیٹ پالیسی ہے؟
حناربانی کھرکاکہناتھاکہ پاکستان سفیرکی واضح سفارش کےباوجودکیوں امریکی سفیرکوبلاکربازپرس نہیں کی گئی ؟ کیوں ڈی مارش کرنےمیں تاخیرکی گئی؟ حناربانی کھرکےمطابق سائفرکوسیاسی مقاصدکیلئےسامنےلایاگیا،سازش سازش کھیلناہےتوہم دودہائیوں تک کھیل سکتےہیں۔