Home / لاہور- سڈنی براہ راست پروازیں: مسافروں کیلئےبری خبر

لاہور- سڈنی براہ راست پروازیں: مسافروں کیلئےبری خبر

Lahore Sydney direct PIA flights deferred

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی ہوم لینڈ افیئرڈیپارٹمنٹ کی درخواست پرپاکستان نے لاہور سے سڈنی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں کچھ دنوں کے لیے موخر کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینا چاہتے ہیں اور پاکستانی ایئرپورٹس پر اپنائے گئے سیکیورٹی اپریٹس اور طریقہ کار کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل، پی آئی اے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ (آج) کو اپنی پہلی براہ راست پرواز چلانے والی تھی، ابتدائی طور پر اس روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد لوگوں کی طرف سے سخت مطالبہ تھاکہ براہ راست پروازیں چلائی جائیں۔ کیونکہ ان ڈائریکٹ پروازوں کےذریعےآسٹریلیاسےپاکستان اورپاکستان سےآسٹریلیاجاتےہوئے35گھنٹےلگتےہیں اورجب خاندان اوربچےساتھ ہوں تویہ طویل سفراوربھی تکلیف دہ ہوجاتاہے۔ پی آئی اے کی سڈنی کیلئےبراہ راست پروازوں کے ساتھ یہ دورانیہ صرف 12.5 گھنٹے رہ جائے گا۔

بدقسمتی سے آخری وقت پرآسٹریلیا کے محکمہ ہوم لینڈ افیئرز نے کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر اختیار کیے گئے سیکیورٹی پروٹوکول کے تفصیلی جائزہ کےکیلئےمزید وقت مانگاہے اور پی آئی اے کو اپنی پہلی دو پروازیں منسوخ کرنے کا مشورہ دیاہےتاکہ آسٹریلوی پاکستانی ائرپورٹس پراپنائےجانےوالےسکیورٹی انتظامات کےحوالےسےاپنی تسلی کرسکیں۔.

رابطہ کرنے پر پی آئی اے کے ترجمان نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے اسے بدقسمتی قرار دیا۔ تاہم انہوں نےکہاکہ آسٹریلیاکیلئےبراہ راست پروازوں کیلئےپی آئی اے تمام ضوابط اور سیکیورٹی جائزوں کی تعمیل کرے گی۔

ترجمان کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن معاملے کے پرامن اورجلد حل کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …