ویب ڈیسک ۔۔ موسم سرماکی تعطیلات کاکل آخری روزہےلیکن بچوں کیلئےخوشی کی خبریہ ہےکہ اسکول ایک روزکھلنےکےبعدپھربندہوجائیں گے۔
7جنوری بروزجمعہ کودوبارہ سکول کھلنے کےبعدپھر3 چھٹیاں ہوجائیں گی۔تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم پنجاب نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کےنئےکیسزسامنےآنے کےبعدسکولوں میں ہفتہ،اتواراورپیرکی 3چھٹیوں کا اعلان کررکھاہے۔
موسم سرما کی تعطیلات 6 جنوری بروزجمعرات کو ختم ہو رہی ہیں،7جنوری بروزجمعہ کو سکول آدھے دن کیلئے کھلیں گے جس کے بعد طلبا کو وزیر تعلیم کے اعلان کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور پیر کی 3 چھٹیاں ہو جائیں گی،ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا سلسلہ 15 جنوری تک برقرار رہے گا۔