Home / عمران خان کےننگےپاوں دورہ مدینہ کوپسندنہیں کیاگیا: بشریٰ بی بی

عمران خان کےننگےپاوں دورہ مدینہ کوپسندنہیں کیاگیا: بشریٰ بی بی

Bushra bibi video message about Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اہم دعویٰ کردیا۔ کہا عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو ان کی واپسی پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو فون کالز آئیں جن میں ان سےکہاگیا کہ یہ کیا اٹھا کر لے آئے ہو؟

پاکستان تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل سےجاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ ان فون کالز میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے جا رہے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار کو لے آئے؟

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 24 نومبر کو ملک بھر کے مختلف طبقوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اور یہ احتجاج صرف عمران خان کی نہیں بلکہ "حقیقی آزادی” کے لیے لڑائی ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مختلف طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد پہنچیں کیونکہ وہ اس وقت جیل میں ہیں اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنیں اور پولیس و دیگر اداروں سے درخواست کی کہ وہ پُرامن مظاہرین پر ظلم نہ کریں، کیونکہ انہیں اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے کی اجازت ہے۔

عمران خان کسی سےبدلہ نہیں لیں گے

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی بھی طاقت میں آ کر بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، اور نہ ہی انہوں نے کبھی اپنے کارکنوں سے جہاد کے نعرے لگانےکوکہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عمران خان نے جیل میں سیکھا ہے کہ طاقت میں آ کرمعافی کا دروازہ کھلارکھتے ہیں۔

آخر میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کےحوالےسے یہ معلومات انہیں کسی نے دی تھی، اور اگر یہ بات غلط ہو تو سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ سے اس کی وضاحت طلب کی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …