Home / بشریٰ بی بی سیاست سےدوررہیں: عمران خان

بشریٰ بی بی سیاست سےدوررہیں: عمران خان

Bushra bibi asked to stay away from politis

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نےپارٹی قیادت کی تشویش کےبعد اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کوسیاست سےدوررہنےکاحکم دےدیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سےمتعلق بیان پرپارٹی قیادت میں بے چینی پائی جاتی ہے، بشریٰ بی بی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں پارٹی سے مشاورت کے بغیر بیان نہ دیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کا کردار مرکزی نوعیت کا نہیں ہوگا۔ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعے عمران خان تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی تھی، لیکن مشعال یوسفزئی کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ بشریٰ بی بی کا حالیہ ویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ کیا گیا، اور اس میں کی جانے والی بڑی غلطی کو نظرانداز کیا جانا پارٹی کے لیے پریشان کن ہے۔ اس کے علاوہ، ویڈیو کی ٹائمنگ بھی درست نہیں تھی۔

بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاعمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے، تو اس کے بعد سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کالز آنے لگیں، اور انہیں کہا گیا کہ یہ شخص ہمارے لیے مناسب نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی کے مطابق، اس کے بعد ان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا اور عمران خان کو "یہودی ایجنٹ” تک کہا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …