Home / احتجاج کیلئےپی ٹی آئی کی حکمت عملی فائنل،کارکنوں کواحکامات جاری

احتجاج کیلئےپی ٹی آئی کی حکمت عملی فائنل،کارکنوں کواحکامات جاری

PTI Nov 24 protest strategy

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے معاملے پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے اپنی حتمی مشاورت مکمل کرلی ہے اور اسلام آباد پہنچنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 نومبر کو قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے اور اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو 26 نومبر تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ دھرنا دیں گے۔

مشاورت کے دوران علیمہ خان نے بھی اعلان کیا کہ وہ اور ان کی بہنیں بھی قافلے کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔ واضح رہےکہ تحریک انصاف نےفیصلہ کیاہےکہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا جائے گا۔

احتجاجی ریلیوں کےحوالےسےحتمی فہرست

پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیوں کی قیادت کے حوالے سے حتمی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ خیبرپختونخواہ سے وزیراعلیٰ علی محمد خان اور شاہد خٹک قافلے کی قیادت کریں گے، جبکہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل قیادت کریں گی۔ پنجاب سے شیرافضل مروت، چوہدری پرویز الہٰی، صنم جاوید اور حماد اظہر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ سندھ سے حلیم عادل شیخ اور عالمگیر خان سمیت دیگر رہنما قیادت کریں گے، اور کشمیر، گلگت بلتستان سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور دیگر قیادت کریں گے۔ اسلام آباد سے بیرسٹر گوہر، شاندانہ گلزار، لطیف کھوسہ، عمر ایوب اور شبلی فراز قیادت کریں گے۔

احتجاج ناکام بنانےکیلئےاقدامات شروع

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ مریدکے میں پولیس نے سڑکیں بلاک کرنا شروع کر دی ہیں، اور کھوڑی سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی بندش اور پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے عوامی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کالاشاہ کاکو سے مریدکے تک کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جس سے ایم ٹو ایم گیارہ اور جی ٹی روڈ تین مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہیں۔ حکومت اور پولیس کے یہ اقدامات پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

احتجاج کے باعث پی ٹی آئی کے قافلے کے لیے گاڑیاں فراہم کرنے سے انکار کرنے کے لیے ٹرانسپورٹروں سے حلف نامے بھی لیے گئے ہیں۔ بتایاجارہاہےکہ گاڑیاں بندکئےجانےکےباعث سیکڑوں شادیاں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

موٹرویز،بس اڈےاورمیٹروبند

ملک بھرکی تمام موٹرویزکوتاحکم ثانی بندکردیاگیاہے۔ راولپنڈی میں بس اڈوں کوبندکردیاگیا،اس کےعلاوہ 23اور24نومبرکوجڑواں شہروں میں میٹروبس نہیں چلےگی ۔ اسلام آبادکےتمام ہاسٹلزکوبھی خالی کرالیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …