Home / سارہ انعام — ایک جنونی کےہاتھوں مارگئی نہتی لڑکی

سارہ انعام — ایک جنونی کےہاتھوں مارگئی نہتی لڑکی

Sara Inam murder

ویب ڈیسک ۔۔ نورمقدم کےبعد37سالہ سارہ انعام وہ دوسری لڑکی ہےجوایک جنونی کےہاتھوں بےگناہ موت کےگھاٹ اتاردی گئی ۔ سارہ کےکیس میں فرق بس اتناہےکہ اسےمارنےوالاکوئی غیرنہیں بلکہ اس کااپناشوہرہے۔

ملزم شاہنوازامیرملک کےمعروف صحافی ایازامیرکابیٹاہےجواسلام آبادکےانتہائی پوش علاقےشہزادٹاون کےایک فارم ہاوس میں اپنےوالدین کےہمراہ رہائش پزیرتھا۔ واردات سےپہلےکی اطلاعات کےمطابق دونوں میاں بیوی میں کسی مسئلےکولیکرجھگڑاہوااوراشتعال میں آکرملزم نےورزش کرنےوالاڈمبل اٹھاکرسارہ کےسرمیں دےمارااورپھراسےنہانےوالےٹب میں ڈال کراوپرسےپانی کھول دیا۔

پولیس جب موقع پرپہنچی توانہیں سارہ کی لاش واش روم کےنہانےوالےٹب میں ملی۔

پولیس کودئیےگئےابتدائی بیان میں ملزم کاکہناہےکہ اس نےاپنی بیوی کواس لئےماراکیونکہ ملزم کےمطابق سارہ کاکوئی افئیرتھا۔

نورمقدم کی طرح سارہ بھی انتہائی باصلاحیت لڑکی تھی جس کےسامنےاس کاشاندارکیرئیرتھا۔ سارہ انعام کینیڈین نژادپاکستانی لڑکی تھی ، جس نےیونیورسٹی آف واٹرلوسےماسٹرڈگری مکمل کی اوراس وقت وہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمت کررہی تھی۔

سارہ کا کیریئر
اس نے اپنے کیریئر کے مختلف مواقع پرڈیلوئٹ اور یو ایس ایڈ کے لیے کام کیا۔

ایک دوست اور ساتھی نے سارہ کو ایک "خوبصورت بک ریڈر اور مفکر” کے طور پر بیان کیا جو اپنے پیشے، تاریخ اور مذہب سےخاص دلچسپی رکھتی تھی۔

سارہ انتہائی مہربان دوست تھی

سارہ کےکینڈین دوست اسٹیفن نیش نے اس کی موت کے بعداپنےنوٹ میں لکھاہےکہ سارہ ایک بہت ہی پیارکرنےوالی معصوم لڑکی تھی لیکن ایک ظالم آدمی نےاپنی ظالمانہ حرکتوں سےسارہ کی معصومیت چھین لی۔ سمجھ میں نہیں آتاکہ اس شخص نےایک معصوم اورپیارکرنےوالی لڑکی کےساتھ ایساکیوں کیا؟

نیش کے مطابق سارہ کے پاکستان سے لے کر کینیڈااورمتحدہ عرب امارات تک دنیا بھر میں دوست تھے۔

سارہ انعام کےقتل کےالزام میں اس کےشوہرکودفعہ 302کےتحت گرفتارکرکےمقدمہ چلایاجارہاہے۔ پولیس نےملزم کےوالدایازامیرکوبھی گرفتارکیاتھالیکن عدالت نےانہیں رہاکرنےکاحکم دیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …