Home / عمران کاایک ہاتھ گریبان،دوسراپاوں پر:سعدرفیق

عمران کاایک ہاتھ گریبان،دوسراپاوں پر:سعدرفیق

Saad Rafiq reaction on PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینئررہنماخواجہ سعدرفیق کہتےہیں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کامطلب اورخواہش پوری کرلے۔ بانی پی ٹی آئی کاایک ہاتھ گریبان اوردوسراپاوں پرہوتاہے۔

شہریارآفریدی کےفوج سےمذاکرات کےبیان پرردعمل دیتےہوئےسعدرفیق نےکہااسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کی بات کرکےپی ٹی آئی کی بلی نہیں بلکہ بلاتھیلےسےباہرآگیاہے۔ تحریک انصاف اپنایہ شوق بھی پوراکرلے۔

سعدرفیق نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےاسلام آبادپرچڑھائی کےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےکہاعلی امین گنڈاپورایک طرف اسلام آبادپرچڑھائی اوردوسری طرف حکومت بھی کرناچاہتےہیں۔ ایسانہیں ہوسکتا۔ ہم نہیں چاہتےکسی صوبےمیں گورنرراج لگےلیکن اگرآپ اسلام آبادپرچڑھائی کریں گےتوصورتحال خراب ہی ہوگی۔

پیپلزپارٹی کےرہنمافیصل کریم کنڈی نےشہریارآفریدی کےبیان پربات کرتےہوئےکہاتحریک انصاف ایک بارپھرفوج کوسیاست میں دھکیلناچاہتی ہے۔علی امین گنڈاپورکےاسلام آبادفتح کرنےکےبیان پرکہاپی ٹی آئی ایک بارپھرانتشاراورفسادکی سیاست کرناچاہتی ہے۔ علی امین گنڈاپوراسلام آبادآئیں گےاپنی مرضی سےلیکن جائیں گےوفاقی حکومت کی مرضی سے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …