Home / کارکردگی نہ دکھانےوالےججزکونکال دیناچاہیے: جسٹس منصور

کارکردگی نہ دکھانےوالےججزکونکال دیناچاہیے: جسٹس منصور

Justice Mansoor Ali Shah speech

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ کہتے ہیں جو جج پرفارم نہیں کررہااسے نکال کرباہر پھینک دینا چاہیے۔ جو جج کام نہ کرےاسےجوڈیشری کاحصہ رہنےکاکوئی حق نہیں۔

لاہورمیں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاہماری جوڈیشری میں بھی کالے دھبے موجود ہیں۔ ہماری جوڈیشری میں ہزاروں فیصلے ہرسال ہوتے ہیں،کچھ فیصلے تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔ عدلیہ کوججزکی بجائےسسٹم پرانحصارکرناچاہیے۔ ادارے کو چلانے کے لیے انفرادی سوچ کو بھولنا پڑےگا۔

انہوں نےکہاہماری عدلیہ کی تاریخ کوئی بہت اچھی نہیں۔ دنیامیں بھی ہماری عدلیہ سےمتعلق ڈیٹاقابل تشویش ہے۔ ہمارےپاس لاکھوں کیس پینڈنگ پڑےہیں،ان کیسزکونمٹانےکیلئےجدیدٹیکنالوجی کااستعال کرناپڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …