Home / کیاراناثنااللہ نےدھاندلی تسلیم کرلی؟

کیاراناثنااللہ نےدھاندلی تسلیم کرلی؟

rana sanaullah interview

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینئررہنماراناثنااللہ کہتےہیں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کوشکست اس لئےہوئی کیونکہ ان کاووٹرگھروں سےنہیں نکلاجبکہ ن لیگ کےحامی جوش وجذبےسےنکلےاورووٹ کاسٹ کیا۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےسابق وزیرداخلہ نےیہ عجیب بات بھی کہی کہ آٹھ فروری کوبیلٹ باکس میں ووٹ ڈالےکسی اورکوگئےلیکن نکلےکسی اورکے۔

راناثنااللہ نےکہاآٹھ فروری لگنےوالےدھچکےسےہمارا ووٹرچارج ہوااورضمنی الیکشن میں ہماری کارکردگی ہرلحاظ سےبہتررہی۔

میاں جاویدلطیف کےخودکوہروانے،الیکشن میں پیسہ چلنےاورنوازشریف کےاستعمال ہونےکےسوال پرکہاکہ جاویدلطیف ہمارےساتھی ہیں لیکن ان کی اس بات میں حقیقت نہیں کہ انہیں پیسوں سےہروایاگیا۔ راناثنااللہ نےمزیدکہاکہ میں بھی اپنی ہارسےسوباتیں نکال سکتاتھالیکن میں نےکھلےدل سےہارتسلیم کی۔

راناثنااللہ کےبقول الیکشن میں سادہ اکثریت مل جاتی تونوازشریف ہی ملک کےوزیراعظم ہوتے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …