ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت اب جہازاڑائےگی ۔ نوازشریف نےپی آئی اےخریدنےکاعندیہ دےدیا۔
لندن واپسی سےپہلےنیویارک میں پارٹی ورکرزسےبات کرتےہوئےصدرن لیگ کاکہناتھامریم نوازنےان سےپنجاب کی نئی ائیرلائن شروع کرنےکیلئےمشورہ کیاہے۔ نوازشریف نےبتایاکہ مریم نوازنےان سےپوچھاکہ کیاہم پی آئی اےخریدلیں اوراسےنئےسرےسےشروع کریں؟ نوازشریف کےبقول انہوں نےجواب دیاکہ جی آپ پی آئی بھی خریدسکتی ہیں اورچاہیں توکوئی نئی ائیرلائن بھی شروع کرسکتی ہیں ۔
نوازشریف نےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ وہ وزیرجس کےایک بیان نےقومی ائیرلائن کوتباہ کردیا،آج منہ چھپائےبیٹھاہے۔ نوازشریف کااشارہ غلام سروراعوان کےاس بیان کی طرف تھاجس میں انہوں نےقومی اسمبلی کےفلورپرکہاتھاکہ پی آئی اےپائلٹس کےلائسنس جعلی ہیں ۔
میاں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو برباد کرنے والا وہ وزیربانی پی ٹی آئی کے زمانے میں لگایا گیا۔ اول توپی آئی اےپائلٹس کےلائسنس جعلی نہیں تھے،اوراگرتھےبھی توکیایہ بات عوام سطح پرکہنےوالی تھی؟
انہوں نےکہاائیرپنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سے براہ راست نیویارک جائے، لندن، ٹوکیو،ہانگ کانگ اور دنیا کے ہر حصے میں جائے، میرا خیال ہے ائیرلائن سے متعلق غور وخوض ہو رہا ہے۔