Home / علی امین پھربھاگ جائےگا: خواجہ آصف

علی امین پھربھاگ جائےگا: خواجہ آصف

Khawaja Asif reaction on Ali Amin Gandapur

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےبیان پرکڑی تنقید۔ یہ شخص ایک بارپھرورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس سےہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 اضلاع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔

خواجہ آصف نےایکس پر اپنی پوسٹ میں علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیااورانہیں کھری کھری سنائیں۔

یادرہےگزشتہ روزاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےعلی امین گنڈاپورنےپوراملک بندکرنےکی دھمکی کی ۔ انہوں نےکہاکہ اس بارہم سرپرکفن باندھ کرنکلیں گےاوراپنےحق لئےبغیرکسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ اس جعلی حکومت سےجان چھرانےکاہم نےپلان بنالیاہےاوراس بارہم باہرنکلیں گےتوواپس نہیں جائیں گے۔ سترہ حملےتوہماری تاریخ میں بھی ہیں،ہم نےتوابھی دوہی کئےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …