ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان حکومت کےخلاف بیرونی سازش کےالزامات کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیشن کامعاملہ بننےسےپہلےہی کھٹائی میں پڑگیا۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سےانکوائری کمیشن کےاعلان کےبعدجوابی پریس کانفرنس کرتےہوئےفوادچودھری اورفرخ حبیب نےحکومت کےانکوائری کمیشن کومستردکردیا۔ کہنےلگےصرف آزادعدلیہ کےماتحت بننےوالےکمیشن کوقبول کیاجائےگا۔
فوادچودھری کاکہناتھاکہ مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کرتےہوئےگھبرائی ہوئی کیوں تھیں، مریم صاحبہ آپ کےگھبرانےکاوقت کل میانوالی کےجلسےکےبعدشروع ہوگا۔
فرح خان پرلگائےجانےوالےالزامات کاجواب دیتےہوئےانہوں نےکہاکہ اگران الزامات میں حقیقت ہےتوفرح خان کےخلاف کیس بنائیں، ان کامیڈیاٹرائل نہ کریں۔