ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کی حکومت کےموقف میں بڑی تبدیلی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کامطالبہ مانتےہوئےمبینہ طورپربیرونی سازشی خط کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیشن بنانےکااعلان کردیا۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےانکوائری کمیشن کااعلان کرتےہوئےسابقہ حکومت پرتابڑتوڑلفظی حملےکئے۔ کہاکہ اصل معاملہ بیرونی سازش کانہیں فرح گوگی کی کرپشن بچانےکاہے۔ عوام کوگمراہ کرنےوالےاب عوامی عدالت میں ہونگے۔
انہوں نےانکوائری کمیشن کی تفصیلات بتاتےہوئےکہاکہ اس کاسربراہ اس شخص کوبنایاجائےگاجس پرعمران خان بھی اعتراض نہیں کرسکیں گے۔ انکوائری کمیشن کی سماعت اوپن ہوگی یعنی اسےسب دیکھ سکیں گے۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پرعمران خان سمیت کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔
مریم اورنگزیب نےمزیدکہاکہ عمران خان بیرونِ ملک سازش کا رونا دراصل فرح گوگی کوبچانےکیلئےرورہےہیں۔ یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے۔، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں۔