ویب ڈیسک ۔۔ صدر مملکت عارف علوی کاانتہائی بڑااورحیران کن اقدام۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9اپریل کوانتخابات کااعلان کردیا۔
صدرمملکت نےآج ان دوصوبوں کی اسمبلیوں کےانتخابات کیلئےایوان صدرمیں ایک اجلاس بلارکھاتھااورانہوں نےاس اجلاس میں الیکشن کمیشن کےحکام کوبھی شرکت کی دعوت دی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن نےصدرکےاجلاس میں شرکت سےیہ کہہ کرمعذرت کرلی کی کہ الیکشن کراناالیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہےایوان صدرکانہیں۔
لیکن الیکشن کمیشن کےانکارکےبعدایوان صدرنےاپنااجلاس بلاکرپنجاب اورکےپی اسمبلیوں کےالیکشن کیلئےتاریخ کااعلان کردیا۔ صدرکےمطابق انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کیا۔
عارف علوی کامزیدکہناتھاکہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔