ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےعلاقےڈیفنس میں واقع ملک کی معروف نجی یونیورسٹی میں لاسٹ ائیرکےطالب علموں کی جانب سےفئیرویل کےطورپربالی وڈڈےمنانےپرتنازع ہوگیاہے۔
بہت سےلوگوں نےجہاں اس ایونٹ کی حمایت کی وہیں بہت سےایسےبھی ہیں جنہوں نےاس قسم کےایونٹ پرسخت تنقیدکی ہے۔ بالی وڈڈےپرطلبہ وطالبات نےبھارتی اداکاروں کاروپ دھارکران کی مشہورفلموں کےڈائیلاگ انہی کےاندازمیں بولے،اپنی ویڈیوزبنائیں اورسوشل میڈیاپراپ لوڈ کردیں۔
سوشل میڈیاپریہ ویڈیوزسامنےآتےہی ایک شورسامچ گیااورلوگوں نےاس طرح سےبھارتی اداکاروں کی نقل اتارنےپرطلبہ وطالبات پرکڑی تنقیدکی لیکن بہت سےلوگوں نےطلبہ کےٹیلنٹ پرانہیں دادبھی دی۔
اس موقع پرطلبہ وطالبات کی جانب سےبھارتی گانوں پرپرفارم بھی کیاگیا۔