Home / غریب آدمی کی ایمانداری، ناقابل یقین

غریب آدمی کی ایمانداری، ناقابل یقین

Man returns 3 million rupees in Karachi

ویب ڈیسک ۔۔ افراتفری اورنفسانفسی کےاس دورمیں بھی اللہ پاک کےکچھ ایمانداربندےایسےہیں کہ جن کےدم سےاس دورابتلامیں انسانیت کی کچھ رمق باقی ہے۔

آج نیوزکی ایک رپورٹ کےمطابق کراچی کےعلاقےلی مارکیٹ میں سڑک کنارےکھانےکاسٹال لگانےوالےایک غریب مگرانتہائی ایماندارشخص نےسڑک سےملنےوالے30لاکھ روپےاس کےاصل مالک کوواپس کرکےسب کوحیران اورخودپررشک کرنےپرمجبورکردیا۔

یہ واقعہ لیاری میں بغدادی کےانتہائی پسماندہ محلے میں پیش آیا۔ واقعہ کچھ یوں ہےکہ ایک تاجر کا ملازم پولی تھین بیگ میں رقم لے جا رہا تھا۔ تاہم، ملازم کو احساس نہیں ہوا کہ کب شاپنگ بیگ پھٹ گیااوراس میں سے30لاکھ روپےسڑک پرگرگئے۔

سٹال کے مالک جس کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی، نےرقم ملنےپراسےاپنی جیب میں ڈالنےکی بجائےاسےمتعلقہ پولیس تھانےمیں جمع کرادیا۔
تاجر نےاپنے نقصان کی اطلاع پہلےہی بغدادی پولیس اسٹیشن میں دی ہوئی تھی۔ یوں پولیس کی مدد سے رقم اصل مالک کو واپس کردی گئی۔

بدلے میں، تاجر نے یوسف کو اس کی ایمانداری کے صلے میں 50,000 روپے نقدانعام دیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …