مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اگست 11, 2022 - 4:55 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / بشریٰ بی بی اورارسلان خالدکی آڈیوکال لیک

بشریٰ بی بی اورارسلان خالدکی آڈیوکال لیک

Bushra bibi

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تحریک انصاف سوشل میڈیاونگ کےہیڈارسلان خالدکےساتھی ایک آڈیوکال لیک ہوئی ہے جس میں وہ سیاسی مخالفین کےخلاف غداری کےٹرینڈبنانےکی ہدایت دےرہی ہیں۔

ارسلان خالدکےساتھ اپنی موبائل فون کال میں بشریٰ بی بی علیم خان کےخلاف غداری کےٹرینڈبنانےکی ہدایت دےرہی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ علیم خان نےان کےاورفرح کےخلاف بہت گندپھیلاناہے،اس لئےآپ نےاس سب کوغداری کےساتھ لنک کردیناہے۔ آپ نےروس کےمعاملےکوبھی اٹھاناہے۔ آپ نےیہ تاثرپھیلاناہےکہ سب غدارخان صاحب کےخلاف اکٹھےہوگئےہیں۔

وہ ارسلان خالدسےپوچھتی ہیں کہ کیوں ایک ہفتےسےغداری کاٹرینڈسوشل میڈیاپرایکٹونہیں ہے؟ بشریٰ بی بی ارسلان خالدسےکہتی ہیں کہ جوباتیں میں آپ سےکررہی ہوں وہ آپ نےکسی سےنہیں کرنی۔ آپ نےامریکی خط والےمعاملےکوبھی اٹھاکررکھناہےاوریہ بتاناہےکہ لیٹردرست ہے۔

اس خبرپرتبصرہ کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےکہاکہ اس آڈیوسےعمران خان کےسازشی بیانئےکی حقیقت کھل کرسامنےآگئی ۔ انہوں نےکہاکہ یہ آڈیوکال اخلاقی حوالےسےتحریک انصاف کوخاصانقصان پہنچائےگی۔ انہوں نےکہاکہ اگرتحریک انصاف آڈیوکی تردید نہیں کرتی تواسےدرست سمجھاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Ch Shujaat Hussain gets relief from ECP

شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا،چودھری پرویزالہیٰ کےارمانوں پراوس پڑگئی …