ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویراحمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کو ڈی کیٹیگری میں رکھنے پرسخت برہمی کااظہارکیاہے۔
سابق فاسٹ بولر تنویر احمدنےاپنے یوٹیوب چینل پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی وننگ ٹیم کے کپتان ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹیگری دیناان کامذاق اڑانےکےمترادف ہے۔
تنویر احمد نے سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی سوال کیا کہ وہ اپنےساتھ ہونےوالی اس زیادتی پرکیوں خاموش ہیں؟
سابق فاسٹ بولر نے فواد عالم کو کیٹیگری بی میں رکھنے کے فیصلے پر بھی تنقیدکی اورکہا کہ وہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلتے ہیں،ان کی کارکردگی کو دیکھیں، انہیں بی کیٹیگری میں کنٹریکٹ دینا ناانصافی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سیلکٹر محمد وسیم نے دوستوں نوازا اور سہولت فراہم کی، ورنہ فواد کو ریڈ بال فارمیٹ کے معاہدوں کی اے کیٹیگری میں ہونا چاہیے تھا۔