Home / حمزہ شہبازوزیراعلی برقرار،دوبارہ الیکشن 22جولائی کوہونگے

حمزہ شہبازوزیراعلی برقرار،دوبارہ الیکشن 22جولائی کوہونگے

Hamza Shehbaz CM case

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کےآج ہونےوالےدوبارہ انتخاب کےخلاف تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں دائردرخواست پرسپریم کورٹ نےفیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نےحکم دیاہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کادوبارہ انتخاب 22جولائی کوہوگا۔تاہم اس دوران پنجاب کےوزیراعلیٰ حمزہ شہبازہی رہیں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےحمزہ شہبازاورپرویزالہیٰ کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں طلب کیاجہاں سےویڈیولنک کےذریعےدونوں سماعت میں شریک ہوئے۔ چیف جسٹس نےاس دوران فریقین کودعوت دی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن کےحوالےسےآپس میں اتفاق رائےکرکےہمیں بتادیں۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی اس دعوت پرپہلےتوپرویزالہیٰ اورحمزہ شہبازنےایک دوسرےپرعدم اعتمادظاہرکیالیکن کچھ دیربعددونوں فریقوں نےاس بات پراتفاق کرلیاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن 22جولائی کوہوں لیکن اس دوران وزیراعلیٰ حمزہ شہبازہی رہیں گے۔

واضح رہےکہ پنجاب میں 17جولائی کوصوبائی اسمبلی سےتحریک انصاف کےڈی سیٹ ہونےوالےمنحرف ارکان کی سیٹوں پرضمنی الیکشن ہوگا۔ یعنی 22جولائی کوصوبائی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن مکمل طورپرواضح ہوچکی ہوگی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ججز جواب نہیں دے سکتے، حکومتی بینچز کو اپوزیشن کااحترام کرناہوگا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے، توہین عدالت کا اختیاراستعمال کریں توآپ کی روزیہاں حاضری لگے۔

عدالت میں حمزہ شہبازنےضمنی الیکشن شفاف طریقےسےکرانےکی یقین دہانی کرائی جبکہ پرویزالہیٰ نےعدالت کویقین دلایاکہ بائیس جولائی کوپنجاب اسمبلی کااجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہی ہوگااوراچھےماحول میں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …