Home / لاہورہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنےکااعلان

لاہورہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنےکااعلان

PTI to challenge LHC verdict in Supreme Court

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نےحمزہ شہبازکےبطوروزیراعلی الیکشن کالعدم قراردینےکےلاہورہائیکورٹ کےفیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جانےکااعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔

مشاورت کے دوران بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کے لیے گئے ہیں جبکہ چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔

مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ، مونس الٰہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیان گریزی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلاشریک ہوئے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …