مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ رہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف نےسابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازکو 2018ء میں سنائی گئی سزاوں پربات کرتےہوئےکہاکہ سازش کرکےنوازشریف اورمریم نوازکودی گئی سزاوں کاخراج دہائیوں تک قوم کو ادا کرنا پڑےگا۔
،نجی ٹی وی کےپروگرام میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےانہوں نےکہاکہ ملک میں تبدیلی کےنام پرجوتباہی لائی گئی اس کانتیجہ یہ نکلاہےکہ الٹاہمیں لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ ملک کوآئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیاگیاہے۔ حالات اس قدربدترہوچکےہیں کہ گردہ بیچ رہا ہے ،کوئی بچے اور تو اور لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کیخلاف جو فیصلہ دیا گیا ،اس کا کفارہ پوری قوم اداکررہی ہے۔جس طرح میاں نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کیا گیا اور جو کچھ انکے ساتھ ہوا ،اس کے بدلے میں اس حکومت نےہماری خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری روایات ہیں کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں لیکن انہوں نے میاں نواز شریف کی بیٹی کو بھی نہیں چھوڑااوراس بات کاثبوت ثاقب نثار کی آڈیومیں موجودہے۔ نوازشریف،شہبازشریف،مریم نوازاوردیگر پارٹی لیڈران پچھلے کئی برس سے پیشیاں بھگتتے رہے۔اس سب کے باوجود پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ پارٹی توڑنےکی تمامترکوششوں کےباوجودنہ صرف پارٹی متحد ہےبلکہ اس کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوا ہے۔