ویب ڈیسک ۔۔ ایسےنہیں چلےگا،آزادادارہ ہیں،اپنی مرضی اورآئینی دائرہ کارکےاندررہ کرکام کرینگے۔الیکشن کمیشن نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری کیلئےٹینڈرزپرحکومتی دباؤمستردکردیا۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ ای وی ایم کےبارےمیں ٹینڈرزسنجیدہ ترین نوعیت کامعاملہ ہے،الیکشن کمیشن خود مختاراورآئینی ادارہ ہے،حکومت کی جانب سےالیکشن کمیشن پرای وی ایم مشینوں کےبارےمیں ٹینڈرزکرنےکادباؤ بڑھایاجارہاہے،لہٰذاالیکشن کمیشن ہرقسم کےدباؤ کو مسترد کرتاہے۔
این اے133:مبینہ ویڈیوپرالیکشن کمیشن کابڑابیان
ذرائع نےکہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤکوخاطر میں نہیں لائےگا بلکہ اپنےآئینی دائرہ کارکےمطابق ہی کام کرےگا۔الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین اوراس سےجڑے ایشوزپرتین اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے،تینوں کمیٹیاں چارہفتےمیں اپنی رپورٹ پیش کرنےکی پابند ہیں۔ ان کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں کنسلٹنٹ کی مشاورت سےٹینڈرزسمیت دیگرامورکو آگےبڑھایاجائےگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق یہ گڈی گڈےکاکھیل نہیں جس پرکوئی دباؤقبول کریں۔ میڈیا کےذریعےدباؤبڑھانایابیانات سے الیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن اپنےدائرہ کارمیں رہتےہوئےاپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔