Home / کہاں ہیں جوکہتےتھےملک ڈیفالٹ کرجائےگا: آرمی چیف

کہاں ہیں جوکہتےتھےملک ڈیفالٹ کرجائےگا: آرمی چیف

army chief address business community

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر مکمل یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سال پہلے چھائےہوئےمایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کہاں ہیں؟ کیا ایسےلوگوں کوجواب دہ نہیں ٹھہراناچاہیے؟

کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام اہم اعشاریے اب مثبت ہیں اور ان شاء اللہ اگلے سال مزید بہترہوجائیں گے۔ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر مکمل یقین ہے،جیسا کہ میں نے پچھلے خطاب میں کہا تھا، مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کے بجائے پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے ریاست کو ماں کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھی جانی چاہیے۔ یاد رکھیں، پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ۔ جتنی بھی مشکلات ہوں، اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائیں گے اور ملک بھی ترقی کرے گا۔

سپہ سالارنے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں، جو مخصوص عناصر کی حمایت سے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …