ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی رہنمااورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےعلی امین گنڈاپورکےساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔
صوابی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہماری حکمت عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے،دیگر اضلاع کے کارکن مختلف راستوں سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
اسد قیصرنے مزید بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا گیا ہے اور اہم یہ ہے کہ عمران خان نے علی امین کو مذاکرات کی اجازت دی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت اس ایجنڈے پر کتنی سنجیدگی سے عمل کرتی ہے۔
انہوں نےمزیدکہابشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں اور انہیں ہدایات صرف بانی پی ٹی آئی سےملتی ہیں۔ اگر ہمیں دیوار سے لگایا جائے تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔
سابق اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں استحکام پیدا ہونا چاہیے، کیونکہ اس وقت ہمیں امن وامان کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو دارالحکومت اسلام آباد کی طرف ایک فیصلہ کن احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔