مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کی وی پی این کےاستعمال سےمتعلق ایک اوروضاحت ۔
آج لاہورمیں علامہ راغب نعیمی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کاایک اجلاس ہواجس میں علامہ طاہراشرفی بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےراغب نعیمی نےکہاکہ کسی نےوی پی این کےاستعمال کوغیرشرعی نہیں کہا ۔
انہوں نےکہاکہ ہم نےوی پی این سےمتعلق جوبیان کیاتھااس میں ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سےغلط فہمی پیداہوئی ۔