ویب ڈیسک ۔۔ ملک بھرکےبنکوں نےحج درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے، اس کےحج کیلئےآن لائن درخواستوں کی وصولی بھی جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق حج درخواستیں 9سے13مئی تک 14نامزدبنکوں میں جمع کروائی جاسکیں گی ۔ حج درخواست کےہمراہ پاسپورٹ ، تین پاسپورٹ سائزتصاویر ، کوروناویکسین سرٹیفکیٹ اورمیڈیکل سرٹیفکیٹ لانالازمی ہے۔
حج درخواست کےساتھ 50ہزارروپےٹوکن جمع کرواناہوگا ۔ قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی ۔
جن عازمین کےپاسپورٹ 5 جنوری 2023 تک کارآمدنہیں،وہ نئےپاسپورٹ کےٹوکن پربھی حج درخواست جمع کرواسکیں گے، تاہم انہیں اپنانیاپاسپورٹ 18مئی 2022تک جمع کرواناہوگا۔