ویب ڈیسک ۔۔ افغان عبوری حکومت کےمسلسل انکارکےباوجودایک بارپھرکچھ ایسےشواہداورثبوت سامنےآئےہیں جن سےثابت ہوتاہےکہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں حکومت کی چھترچھایہ کےنیچےبڑےآرام سےپناہ لئےہوئےہے۔
شواہداورثبوتوں سےپتاچلتاہےکہ فتنتہ الخوارج کےسرغنہ نورولی اورسرغنہ مزاحم محسودافغانستان میں پناہ لئےہوئےہیں اورافغانستان کی عبوری حکومت نےانہیں رہائش کیلئےاسپیشل پرمٹ جبکہ گاڑی اوراسلحہ کیلئےسرکاری کارڈجاری کیاہے۔
دستاویزات کے مطابق، نورولی کو فیلڈر 2005 ماڈل گاڑی دی گئی ہے۔ سرکاری افغان کارڈ کے مطابق نور ولی کو ایک کلاشنکوف نمبر 91442 جبکہ دوسری روسی ساختہ کلاشنکوف نمبر 96280490 رکھنے کی بھی اجازت ہے۔
خوراج کے سرغنہ مزاحم کو افغانستان عبوری حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ بھی منظر عام پر آگیا ہے، مزاحم کا اسپشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو جاری کیا گیا، مفتی مزاحم کو جاری کردہ پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے، مزاحم کو بھی نور ولی کی طرح حیران کن طور پرگاڑی اورایک ایم4، ایک ایم16 اور2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔
افغان عبوری حکومت کی جانب سے خوارج کو خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا مقصد انہیں افغانستان میں اسلحہ کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرناہے۔ عجیب بات ہےکہ پاکستان کی جانب سےباربارناقابل تردیدشواہدکےباوجودافغان حکومت ان خارجی دہشت گردوں کی اپنےملک میں موجودگی سےمسلسل انکارکرتی چلی آرہی ہے۔
گزشتہ دنوں افغان آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا تھاحکومت پاکستان نے فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔
دفاعی ماہرین کےمطابق ان خوارج کوپاک افغان بارڈرپرملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر ان خوارج کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فوری داخل کیاجاسکے۔