ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےبیوروکریسی اورعدلیہ کوبھی جوابدہ ٹھہرانےکامطالبہ کردیا ۔
جیونیوزکےپروگرام نیاپاکستان میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ 75سال سے فیصلے کرنے والی بیورو کریسی اورعدلیہ سےبھی جواب طلبی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سیاسی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں صرف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور بجلی کے بلوں پر بات ہوئی ۔ نواز شریف نے پی ٹی آئی سے بات چیت سے متعلق کوئی ذکرہی نہیں چھیڑا۔
تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کی خبروں پرخواجہ آصف نےکہااس وقت ماحول سازگار نہیں، پی ٹی آئی جب تک 9 مئی کے واقعے پرمعافی نہیں مانگتی بات چیت نہیں ہوسکتی، 9 مئی پرکسی کوافسوس ہے تو آگے چلا جاسکتا ہے۔ خواجہ آصف کاکہناتھاکہ9 مئی کا احتساب200 فیصد ہونا چاہیے۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوسکتاہے۔
خواجہ آصف نےکہاکہ اس ملک میں 75 سال سے فیصلے کرنے والی بیوروکریسی اور عدلیہ سےبھی پوچھاجاناچاہیے، یہ دونوں ادارے کبھی سیاستدانوں سے مل کراورکبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرمفت میں جھولا لے رہے ہیں، انہیں اپنے فیصلوں کا لازمی حساب دیناہوگا۔