Home / کوروناکی نئی قسم:حکومت نےہاتھ کھڑےکرئیے

کوروناکی نئی قسم:حکومت نےہاتھ کھڑےکرئیے

Corona's new variant and NCOC statement

ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونےوالی کوروناکی نئی اورسب سےخطرناک قسم سامنےآنےکےبعداین سی اوسی کےسربراہ اسدعمراوروزیراعظم کی مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان کےبیان نےپہلےسےگھبرائےہوئےپاکستانیوں کومزیدگھبرانےپرمجبورکردیاہے۔

اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےاسدعمرکاکہناتھاکہ کوروناکانیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے،یہ تیزی سےدنیا میں پھیل رہاہے،پاکستان میں بھی آئےگا۔اسےروکانہیں جاسکتا۔ویکسی نیشن ہی بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ایسے لوگوں کو ویکسین بوسٹر لگایا جائےگاجن کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہے۔

ایف بی آر: ٹیکس دہندگان کی خفیہ معلومات خطرےمیں

وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآنےوالوں کوچیک کرنےکیلئےمزیداقدامات کئےجارہےہیں۔ احتیاط کرکےہی نئے ویرئینٹ کےاثرات کم کرسکتےہیں،اسے روک نہیں سکتے۔اگلے دو سےتین دن میں ویکسینیشن کی بڑی کمپین شروع کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نےخبردارکیاکہ دنیا بھرمیں کوروناکیسزمیں ایک بارپھراضافہ ہورہا ہے۔ وائرس کی جینیتاتی تبدیلیاں بہت آرہی ہیں یہ زیادہ خطرناک ہوسکتاہے۔

انہوں نےکہا کہ اومی کرون کے داخلےکو مشکل بنانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ کروڑوں پاکستانیوں کویکسین لگاناباقی ہے۔

یواےای میں غیرازدواجی تعلقات جائزقرار

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …