مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےواضح کیاہےکہ 9مئی کےحوالےسےپاک فوج کےموقف میں کوئی تبدیلی آئی ہےنہ آئےگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےصحافیوں کوبریفنگ دیتےہوئےکہاکہ فیک نیوزاورجھوٹاپراپیگنڈہ کرنےوالےملک میں ہوں یاملک سےباہر،ان کےخلاف کاررائی کی جائےگی ۔
ترجمان پاک فوج نےکہاکہ پاک فوج کسی خاص سوچ ، سیاسی جماعت ، مذہب یامسلک کےساتھ نہیں بلکہ ملک کی ترقی کوساتھ لےکرچل رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاایک مافیانہیں چاہتاکہ ملک ترقی کرےکیونکہ اس مافیاکولگتاہےکہ اس کی ترقی اسی میں ہےکہ عوام غریب رہیں ۔ انہوں نےکہاکہ یہ مافیاچاہےجومرضی کرلےپاک فوج ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکےکاموں سےپیچھےنہیں ہٹےگی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق حکومت پاکستان نے حال ہی میں ایک اہم فیصلے اور نوٹی فکیشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے نوٹیفائی کیا ہے۔ آئندہ سے اس کو اسی نام سے پکارا جائے گا اور اس سے جڑا ہر دہشت گرد خارجی پکارا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نہ تو کوئی تحریک ہے اور نہ ہی ان کا دین اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق ہے۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہابلوچ یکجہتی کمیٹی (بلوچ راجی مچی) اور اس کی نام نہاد لیڈر شپ دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے۔ ان کا کام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدنام کرناہےاورصوبے کے ترقیاتی منصوبوں کو ناکام بناناہے۔ ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بیرونی فنڈنگ پر اور بیرونی بیانیہ پر ایک جتھہ جمع کرو اور اس کے تحت معصوم شہریوں کو رغلا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرو،پتھراؤ کرکے، جلاؤ گھیراؤ کرکے امن وامان کی صورتحال پیداکرو۔ جب ریاست اس کا جواب دے تو پھر معصوم بن جاواوربیرون ملک بیٹھےاپنےایجنٹوں کےذریعےانسانی حقوق کےنام پرملک کوبدنام کرو۔
ڈی جی آئی اسی پی آر نے کہاسفارتخانوں کے سامنے احتجاج پر بہت پیسہ لگایا جارہا ہے، لابنگ فرمز ہائیر کر کے انتشار کا بیانیہ بنایا جاتا ہے، اوریہ سب ایک مخصوص سیاسی پروپیگنڈے کیلئےکیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیانیہ کشمیر اور فلسطین کیلئے بناتے۔ رائزنگ پاکستان کیلئے بیانیہ بناتےلیکن پیسہ لگایا جارہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مدد نہ کی جائے۔ یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے؟ یہ سب کچھ خود نہیں ہو رہا ہے۔ سوچنےکی بات ہےکہ ”دنیامیں کوئی فری لنچ نہیں“، اسپانسر کرنے والوں کی قیمت پاکستان میں انتشارپھیلاناہے۔