Home / قانون سازی کاحق 17لوگوں کونہیں دےسکتے: وزیرقانون

قانون سازی کاحق 17لوگوں کونہیں دےسکتے: وزیرقانون

azam nazir tarar senate speech

ویب ڈیسک ۔۔ قانون سازی17 لوگوں کانہیں،پارلیمنٹ کااختیارہے۔اپنےاختیارسےکسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکاسینیٹ میں اظہارخیال ۔

اعظم نذیرتارڑنےکہاآئین اورقانون کی تشریح کو تشریح تک رہنا چاہیے،ری رائیٹ نہیں ہونا چاہیے۔الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قانون اورآئین کےمطابق ہے۔ ہماری قانون سازی کوان الیکٹڈ لوگ ختم نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی ہم پرتنقیدکرتی ہےلیکن سب جانتےہیں پی ٹی آئی دورمیں قانون سازی کیسےہوتی تھی؟
وفاقی وزیرنے کہاپی ٹی آئی دور میں اپوزیشن لیڈر کی عدم موجودگی میں ایک ووٹ سے بل منظور کیا گیا۔تاریخ اور حقائق کو درست رکھاجائے۔ہماری عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی مگرپٹیشنز پڑی رہیں۔ ریٹائرڈ ججز حاضر سروس ججز سے زیادہ جلدی فیصلے دیتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …