Home / نوازشریف ایون فیلڈریفرنس میں بری

نوازشریف ایون فیلڈریفرنس میں بری

nawaz sharif avenfield reference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نوازشریف کیلئےعدالت سےبڑاریلیف ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےایون فیلڈریفرنس میں قائدن لیگ کی سزاکوکالعدم قراردےکرانہیں بری کردیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دورکنی بینچ نےآج ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنسزمیں سزاکےخلاف نوازشریف کی اپیلوں پرسماعت کی۔

دوران سماعت نوازشریف کےوکیل امجدپرویزایڈووکیٹ نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ نیب ایون فیلڈاپارٹمنٹس سےنوازشریف کاکسی بھی قسم کاتعلق ثابت کرنےمیں ناکام رہا۔ ایساکوئی زبانی یادستاویزی ثبوت نہیں کہ یہ جائیدادیں کبھی نوازشریف کی ملکیت تھیں یانوازشریف نےان کیلئےادائیگی کی۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کامزیدکہناتھاکہ کیس کےسٹاروٹنس کےبیان کی روشنی میں بھی ایون فیلڈاپارٹمنٹس کانوازشریف سےتعلق ثابت نہیں ہوتا۔

امجدپرویزکےدلائل کےدوران چیف جسٹس عامرفاروق نےاستفسارکیاکہ کیایہ سب استغاثہ نےثابت کرناہوتاہے؟ امجدپرویزنےکہاکہ جی یہ سب ثابت کرنااستغاثہ کاکام تھا۔

امجدپرویزایڈووکیٹ کےمطابق احتساب عدالت نےمحض مفروضےکی بنیادپرنوازشریف کودس سال قیدکی سزاسنادی ۔

 دوران سماعت امجد پرویز نے مریم نواز کی ہائیکورٹ سے بریت کا فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ کہااسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دےکرمریم نوازکو بری کیا تھا، عدالت نے لکھا استغاثہ اپنےموقف کوثابت کرنےکیلئےکوئی ایک دستاویزپیش نہیں کرسکا۔

عدالت نے امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سناتےہوئےنواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزاکو کالعدم قرار دیااورانہیں بری کردیا۔

دوسری جانب نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی۔

ایون فیلڈریفرنس ۔۔ کچھ حقائق

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے6جولائی 2018کوایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید کی سزاسنائی۔

نوازشریف کو شیڈول 2کےتحت ایک سال قیدکی اضافی سزابھی سنائی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے نوازشریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈریفرنس تقریباً9ماہ چلااور107 سماعتیں ہوئیں۔

اسی کیس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

گزشتہ سال 29 ستمبر2022کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوپر کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …